8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
ایم ایم عالم ر وڈ پر پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ، بلڈنگ کلیئر قرار ، چھلانگ لگانے والا شخص ہسپتال میں چل بسا

ایم ایم عالم ر وڈ پر پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ، بلڈنگ کلیئر قرار ، چھلانگ لگانے والا شخص ہسپتال میں چل بسا

09/09/2018
0 0
0
شئیرز
9
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (سچ نیوز)   لاہور کی مصروف اور پوش ترین شاہراہ  ایم ایم روڈ عالم روڈ پر واقع پلازہ’’علی ٹاور‘‘ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ، ریسکیو 1122نے پلازہ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر عمارت کو کلیئر قرار دیدیا ، آگ لگنے کے باعث پلازے میں بھگدڑ مچ گئی،جانیں بچانے کیلئے کئی افراد نے چھلانگیں لگادیں،جان بچانے کیلئے پلازے سے چھلانگ لگانے والا   شخص ہسپتال میں چل بسا،جس پلازے میں آگ لگی وہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کی ملکیت ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کی مصروف ترین شاہراہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازے ’’علی ٹاور‘‘کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منازل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،ایم ایم عالم روڈ پر واقع کثیر المنزلہ شاپنگ سنٹر میں آگ لگنے سے تاجروں سمیت خریداری کیلئے آئے ہوئے کئی افرادپلازے میں پھنس گئے تھے ،شاپنگ سنٹر میں پھنسے ہوئے لوگ جانیں بچانے کیلئے پلازے کی کھڑکیوں اور دیواروں کے ساتھ لٹکے رہے ،پلازے میں موجود عمران نامی شخص رسی کی مدد سے جان بچانے کی کوشش میں پلازے کی پانچویں منزل سے گرکر زخمی ہوگیا جس کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ ہسپتال میں دیگر  سات زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کی سات سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر  دو گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے اور پلازے کی اوپر والی منزلوں پر پھنسے ہوئے لوگوں کونکالنے کیلئے موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آگ بجھانے کیلئے تمام امدادی اداروں کو وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی جبکہ  آگ لگنے کی اطلاع ملنے پرصوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیاہے ،تمام افراد کوبحفاظت نکال لیا گیاہے اور پلازے میں اس وقت کوئی شخص موجود نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں اس سے قبل بھی ایل ڈی اے پلازہ میں آتشزدگی کا در دناک واقع وقوع پذیر ہوچکاہے جس کی وجہ سے کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ایل ڈی پلاز ہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی ریکارڈ بھی جل گیا تھا، اس سلسلے میں بعد میں تحقیقات بھی ہوئیں لیکن حقائق آج تک منظر عام پر نہیں آ سکے۔واضح رہے کہ ’’علی ٹاور ‘‘ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کا ہے، اس پلازے میں صاف پانی پراجیکٹ کا آفس بھی تھا جس کیخلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صاف پانی پراجیکٹ کیس کا ریکارڈ اس آتشزدگی میں جل کر راکھ ہو گیا ہے

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In