”تحریک انصاف والے مارے جائیں گے اگر ۔۔۔“معروف صحافی افتخار احمد نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والوں کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

”تحریک انصاف والے مارے جائیں گے اگر ۔۔۔“معروف صحافی افتخار احمد نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والوں کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

لاہور (سچ نیوز )سینئر صحافی افتخار احمد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ یہ کیا چیز ہے، چیپٹرز کو دیکھیں تو ان میں ایک چیپٹر گلز بوائز سیکس اینڈ کاکٹیل ہے،جیسا کہ پی ٹی آئی رہنما محمد علی خان کہہ رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہو گا تو اگر کتاب میں ایسے دو صفحے بھی نکل آئے تو پھر آپ لوگ فارغ ہو گئے اور مارے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق افتخار احمد کا کہناتھا کہ ہو سکتاہے کہ کتاب میں ایسی کوئی بات نہ ہو کہ کسی کو پیسے دیئے گئے ہیں یا کسی کو لائسنس دیا گیا ہے اگر ایسا ہو گیا تو وہ اس سے بھی خوفناک ہو گا ، کتاب کے چیپٹرز میں سے ایک گلز بوائز اور سیکس اینڈ کاکٹیل کا چیپٹر ہے ، میں یہ دیکھ کر حیران ہو جاتاہوں یہ کیا چیز ہے ، جیسا علی محمد خان کہہ رہے ہیں اگر ایسا نہ ہوا اور اس کتاب میں سے دوصفحے بھی اس طرح کے نکل آئے تو پھر آپ فارغ ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نو مہینے تک عمران خان کی بیوی رہی ہیں ، وہ بنی گالہ میں مکمل مالک رہی ہیں ، انہوں نے اپنی مرضی کا فرنیچر بنوایا اور قالیں بھی ڈلوائے ، اگر وہ کہہ دیں کہ قالیں بھی مفت میں لائے گئے تو آپ کیا کر لیں گے ۔

Exit mobile version