یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی دھمکی کام کر گئی ،ارجنٹنیا نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ ہفتے کے روز ہونے والا پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، نیتن یاہوکاارجنٹیناکےصدرکوفون،مددکی اپیل۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ارجنٹیناکی فٹبال ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز اسرائیل کے ساتھ کھیلے جانے والے پری ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سےمکمل اظہاریکجہتی کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے ،پری ورلڈکپ میچ ہفتےکومقبوضہ بیت المقدس میں ہوناتھا۔ارجنٹینا کے اس اچانک فیصلے نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،انہوں نے اس فیصلے کی تبدیلی کے لئے ارجنٹیناکےصدرکوفون کیا ہے اور ان سے مدد کی اپیل کی ہے تاہم ارجنٹیناکےصدر نے اس حوالے سے انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ۔واضح رہے کہ فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نے فٹبا ل کے عرب مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ ہونے کی صورت میں عرب مداح آگے بڑھیں اور سٹار فٹ بالر میسی کی شرٹ اور پوسٹر نذر آتش کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ،انہوں نے ارجنٹنیاکے فٹ بال حکام سے بھی اپیل کی تھی کہ اسرائیل کی قابض فوج مظلوم فلسطینوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں لہذا ہفتے کے روز شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کر دیا جائے ۔