8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
جمعرات, اپریل 16, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
او آئی سی میں بھی ناکامی، مودی سرکار اپوزیشن کے نشانے پر،بھارت کی سفارتی فتح اس کے لیے شرمندگی بن گئی ہے:ترجمان کانگریس

او آئی سی میں بھی ناکامی، مودی سرکار اپوزیشن کے نشانے پر،بھارت کی سفارتی فتح اس کے لیے شرمندگی بن گئی ہے:ترجمان کانگریس

او آئی سی میں بھی ناکامی، مودی سرکار اپوزیشن کے نشانے پر،بھارت کی سفارتی فتح اس کے لیے شرمندگی بن گئی ہے:ترجمان کانگریس

04/03/2019
0 0
0
شئیرز
7
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی (سچ نیوز) او آئی سی کی جانب سے جموں و کشمیر کو بنیادی تنازع قرار دینے پر بھارتی اپوزیشن نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو نشانے پر رکھ لیا،او آئی سی نے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نہ صرف جموں کشمیر کو دونوں ممالک کے درمیان بنیادی تنازع قرار دیا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی مذمت بھی کی،واضح رہے کہ بھارت اس اجلاس میں گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک تھا، اس پیش رفت پر بی جے پی حکومت اپنے ہی ملک میں تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔اجلاس میں شرکت کو بھارت میں پاکستان کے خلاف سفارتی فتح اور ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا تھا تاہم شرکت کی خوشیوں پر تنظیم کی قرارداد نے پانی پھیر دیا۔اجلاس میں کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کو بنیادی مسئلہ قرار دیا گیا۔او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔ترجمان کانگریس رندیم سنگھ نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کی سفارتی فتح اس کے لیے شرمندگی بن گئی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر خارجہ کو بھارت کے خلاف الزامات سنانے کے لیے دعوت دی گئی تھی، وزیراعظم نریندر مودی قوم کو ان سوالوں کا جواب دیں ۔دوسری طرف بھارتی وزیر خزانہارون جیٹلی نے اپوزیشن پارٹیوں  کی جانب سے مودی سرکار پر کی جانے والی تنقید کو ہندوستان کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈین فضائیہ کی کارروائی کے بعد اپوزیشن کے بیانات سے قومی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے،اپوزیشن کو مخالفت کرنے اور سوال پوچھنے کا حق ہے لیکن اس میں تحمل اور احتیاط ضروری ہے۔  بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ جب پورا ملک ایک آواز میں بول رہا ہے اور مسلح فوجوں کے ساتھ کھڑا ہے تو اپوزیشن پارٹیاں ایسے بیان جاری کررہی ہیں جو دہشت گردی کے خلاف مہم کے خلاف پاکستان کے مفادات میں ہتھیار بن رہے ہیں،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے سب سے زیادہ قابل اعتراض اور مایوس کن بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک خودکو شکست دینے کےلئے پاگل ہیں۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In