تہران (ویب ڈیسک)ایران میں خاتون سے زیادتی کرنے میں ملوث 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ا ن افراد کو 2022 میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مئی میں خاتون کو اغوا کرنے اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے پانچوں افراد کو شمال مغربی شہر میں پھانسی دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تھا اور انہیں جرم کے صرف4 دن بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔





