واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے بھی بھارتی دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی، تھنک ٹینک کے مطابق سیٹلائٹ تصویروں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کا پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں عمارت کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔امریکی تھنک ٹینک ایٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹیل فورنزک ریسرچ لیب نے سیٹلائٹ تصویروں کے ذریعہ بھارت کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔25 فروری سے 27 فروری تک کی سیٹلائٹ تصاویر کے موازنے سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی طیارے کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔امریکی تھنک ٹینک نے پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے کھلے جنگل میں بم گرائے جس سے چیڑ کے چند درختوں کے علاوہ کسی چیز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اس پہاڑی پر ایک ہی عمارت ہے جو اب تک اپنی جگہ پر موجود ہے۔اٹلانٹک کونسل کے ریسرچر مارک شیلڈنگ نے میڈیا پر گردش کرتی تصاویر سے یہ بھی ثابت کیا کہ بھارت نے حملے میں اسرائیلی ساختہ سپائس بم گرائے تھے جس سے کوئی بڑی تباہی نہیں ہوئی۔
بھارت کا بالاکوٹ میں تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک
بھارت کا بالاکوٹ میں تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، امریکی تھنک ٹینک
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023