میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے صدر راگھو چڈھا کو اختیارات سے تجاوز پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا سے معطل کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے پانچ ممبران نے پرینیتی کے منگیتر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بغیر ممبران کی اجازت کے ان کے نام پارلیمانی کمیٹی کیلئے منتخب کیے جو کہ غیر اخلاقی حرکت اور اختیارات سے تجاوز ہے۔راگھو چڈھا کو معطل کرنے کی قرارداد بھارتی وزیر تجارت و صنعت پیوش گویل نے پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش تک اداکارہ کے منگیتر پارلیمنٹ سے معطل رہے اور تحقیق کے بعد ان کی بحالی کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔