کوئٹہ (سچ نیوز)کوئٹہ میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح انتخابی گہما گہمی نظر نہیں آرہی اور اس کی وجہ بلوچستان میں ہونیوالے خود کش حملے ہیں۔جیونیوز کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مقامی نمائندہ ندیم کوثر نے بتایا کہ کوئٹہ میں اگرچہ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور کارکن گھر گھر جا کر کام کررہے ہیں اور ووٹرز کو اپنے حق میں نکلنے پر آمادہ کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود الیکشن کی گہما گہمی نظر نہیں آرہی جو ماضی میں ہوتی تھی ۔اس کی وجہ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکے ہیں ۔ اس کے باوجو لوگ گھروں سے نکلیں گے اور پولنگ سٹیشنز پر جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ امیدواروں کی کی جانب سے بھرپور کوشش کی جارہی ہے کہ ووٹر پولنگ سٹیشن پر جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔