اسلام آباد: (سچ نیوز) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر کا سبب نیا سسٹم ہے، آر ٹی ایس سسٹم کا پہلی بارتجربہ کیا گیا، تکنیکی خرابی کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہوئی، تکنیکی خرابی پرکوئی سکینڈل نہیں بناناچاہیے۔
سردار رضا خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پرکوئی دھبہ نہیں لگا۔ نتائج میں جان بوجھ کر نہیں، تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ صرف 2 گھنٹے لیٹ ہوئے اس پر افسانے بنا دیئے گئے۔ ثابت کریں گے کہ ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ تکنیکی خرابی پر کوئی سکینڈل نہیں بنانا چاہیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سائبر حملے کے شواہد ملے تو تحقیقات کریں گے۔ فارم 45 کے سوال پر سردار رضا خان نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فارم45 نہ دیا گیا ہو کیا سیاسی جماعتیں غلط بات نہیں کر سکتیں۔ جن نتائج کا ہم اعلان کریں گے وہ اصلی ہو گا، چیف الیکشن کمشنر نے پی پی 11 راولپنڈی 6 کے نتیجے کا اعلان بھی کیا