اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی سے ٹیلفونک رابطہ کیاہے جس میں جمہوری وطن پارٹی نے پی ٹی آئی کو گرین سگنل دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ زین بگٹی کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین نے فون کر کے ملاقات کی دعوت دی ہے ، وفاق اوربلوچستان میں حکومت سازی کیلئے دعوت دی گئی ہے،تحریک انصاف اتحاد کا فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔شاہ زین بگٹی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران جہانگیر نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں اتفاق ہو اہے کہ مل بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے، جمہوری وطن پارٹی کاتحریک انصاف کی حمایت کااعلان چند روز میں متوقع ہے۔