نئی دہلی (سچ نیوز)اے ٹی ایم چرانے اور اسے توڑنے سے قبل گرفتار ہونے پر عائد سزا وں کو دھیان میں رکھ کر واردات انجام دینے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق اے ٹی چوری کے الزام میں پکڑے گئے گروہ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ اے ٹی ایم کو نشانہ بنانے سے پہلے وکیل سے قانونی مشورہ کرنے کے بعد ایسی اے ٹی ایم مراکز کو توڑتے تھے جہاں سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں ہوتے تھے۔ایسا اس لئے کرتے تھے تاکہ گرفتاری کے بعد ضمانت جلد مل جائے۔ کرائم برانچ کے ذرائع نے بتایا کہ گڑ گاوں میں گزشتہ10ماہ کے دوران اے ٹی ایم چوری کی تقریباً 2درجن واردات انجام دی گئیں جبکہ بعض واردات میں چوروں کو منہ کی کھانی پڑی ۔چھان بین کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایسے اے ٹی ایم مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جہاں سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھے۔