برلن (سچ نیوز)سیاسی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہونے کے بعد 46 افغان شہریوں کو جرمنی سے بیدخل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بے دخل ہونے والے افراد کو لے کر ایک ہوائی جہاز افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا۔ دسمبر سن 2016 سے بیدخل کیے جانے والے افغان شہریوں کی یہ پندرہویں پرواز تھی۔ گزشتہ ماہ ایسے ہی بیدخل کیے جانے والے ایک افغان شہری نے کابل پہنچ کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے والے کو 8 سال بعد جرمنی بدر کیا گیا تھا۔ افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اْدھر افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔