اسلام آباد (سچ نیوز )وزیر اعظم عمران خان کل رات 8بجے قوم سے خطاب میں اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے جبکہ کل ہی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے پہلے خطاب میں اپنی حکومت کی ترجیحات اور معاشی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم 100دن کا پروگرام اور پر عمل درآمد کے لئے لائحہ عمل پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔امکان ہے کہ خطاب سے پہلے وزیر اعظم کی کابینہ حلف اٹھائے گی کیونکہ سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کی جو تعریف کی گئی اس میں وزیر اعظم اور کابینہ دونوں مل کر حکومت بنتی ہے۔وزیر اعظم اپنی تقریر میں اگر اپنی حکومت کا ذکر نا چاہتے ہیں تو کابینہ کل ہی حلف لے گی،کابینہ کے حلف کے بغیر وہ اپنے ہونے والی ترجیحات کا ذکر کر سکتے ہیں اپنی حکومت کا نہیں۔