اسلام آباد (سچ نیوز )گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری پر ہونے والے اخراجات میں کمی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں،اب تحریک انصاف کی رہنما اور نو منتخب ممبر قومی اسمبلی عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں تقریباً500فیصد کمی ہوئی ہے ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ ایوان صدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان نے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں اخراجات کے اعداد وشمار پیش کیے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی جیت کے بعد حلف برداری کی تقریب میں 76لاکھ روپے خرچہ آیا تھا ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں 92لاکھ خرچہ آیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں 50ہزار روپے خرچ آیا ۔عمر چیمہ کے اس جوابی ٹویٹ پر معروف آرٹسٹ شفاعت علی بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے عمر چیمہ کی تسلی کے لئے ایوان صدر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان کا نمبر دیتے ہوئے کہا کہ عمر چیمہ صاحب عدنان کا نمبر محفوظ کرلیں ، کام آئے گا ۔