سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر ریجن میں فیفا کے پہاڑ ایک ایسا سیاحتی مقام ہیں جسے ’’چاند کا پڑوسی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے
ریاض (سچ نیوز)سطح سمندر سے 2 ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع اس پرفضا اور انوکھے مقام پر بادلوں سے اوپر بل کھاتی سڑکیں جو ہرتھوڑی دیر بعد انہی بادلوں میں چھپ جاتی ہیں انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کرتی ہیں۔مقامی باشندے ہر گھر کو ایک خاص نام دیتے ہیں جس کے ذریعہ گھر کے مالکان کو بھی جانا جاتا ہے ۔محققین کا خیال ہے کہ یہاں بولی جانے والی زبان فیفا کے رہائشیوں کی اپنی الگ انداز کی بولی قدیم ادبی عربی سے شروع ہوئی۔