آسٹریا کے شہر میلک میں ایک شخص نے برف میں زیادہ دیر تک کھڑے رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ویانا(سچ نیوز) نیا ریکارڈ بنانے والے 42 سالہ جوزف کوبرل نے آئس کیوبز سے بھرے باکس میں 2 گھنٹے 30 منٹ اور 57 سیکنڈز گزارے ۔جوزف کوبرل نے اس دوران جسم پر صرف تیراکی والا شارٹ پہنا ہوا تھا، آئس باکس میں وہ کندھوں تک برف میں ڈوبے رہے جو شفاف تھا ۔دلچسپ بات ہے کہ جوزف کوبرل نے جو ریکارڈ توڑا ہے ، وہ بھی ان کا اپنابنایا ہوا تھا، گزشتہ برس وہ 2 گھنٹے 8 منٹ اور 47 سیکنڈز تک آئس باکس میں کھڑا رہنے میں کامیاب ہوسکے تھے ۔