ویٹی کن سٹی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پوپ فرانسس سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی
ویٹی کن سٹی(سچ نیوز )دی ہولی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ الیکشن مہم کے دوران سیاستدانوں کا استقبال نہیں کرتے ۔ویٹی کن کے دو اعلیٰ سفارتکاروں سیکرٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو پیرولین اور آرک بشپ کے وزیر خارجہ پال گیلیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا استقبال نہیں کریں گے ۔ ویٹی کن نے پومپیو پر الزام لگایا کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور کیتھولک چرچ کے درمیان ہونیوالے معاملے کو جواز بنا کر صدارتی الیکشن میں ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔