یورپ( اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر پنجاب محترمہ ڈاکٹر نیلم اعوان نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں پارٹی کے رہنما کے گاوں کا محاصرہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے و کارکنان ڈرنے والے نہیں پیپلز پارٹی کے کارکنان و جیالے اپنی پارٹی مشن کو جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس حکومت وقت کی غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دے کیونکہ غیر قانونی کارروائی اور احکامات سے ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے جو ملک کیلئے باعث نقصان ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر پنجاب محترمہ ڈاکٹر نیلم اعوان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گرفتاریاں بند کریں اور ملک میں انتشار پھیلانے سے گریز کرے۔