پشاور(نمائندہ وصال احمد) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے مقامی اخبار روزنامہ آواز شہر کی گیارہویں سالگرہ کی تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں مقامی اخبار روزنامہ آواز شہر کی گیارہویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی، علامہ شعیب، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ذاکر شاہ، اے این آیف کی رافعہ، صحافی حضرات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر گلوبل ٹائمز اخبار و چیف آرگنائزر منصور خان بھی موجود تھے سالگرہ تقریب کے موقع پر پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے صحافیوں میں ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی حضرات ملک و قوم کا سرمایہ ہے صوبائی حکومت صحافیوں کیلئے اہم اقدامات کیے ہے اور کر رہے ہے صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت کا اولین مقصد و مشن ہے اس موقع پر صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اخبار انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین اور انکی ٹیم نے روزنامہ آواز شہر کے انتظامیہ کو اخبار کی گیارہویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور روزنامی آواز شہر اخبار انتظامیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔