لاس اینجلس (سچ نیوز) ہالی وو ڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا ہے ان کیلئے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا اب ان کے پرستار ان کو سنجیدہ نوعیت کے پختہ عمر کے کرداروں میں دیکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جولیا رابرٹس کو ہالی ووڈ فلموں ’’پریٹی ویمن‘‘،’’مائی بیسٹ فرینڈ وڈینگز‘‘ اور’’نوٹنگ ہلز‘‘سے رومانوی اداکارہ کے طور شہرت ملی تاہم انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کیلئے رومانوی اور کامیڈی کرداروں کا دور گزر چکا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی کے تجربات کی وجہ سے رومانوی اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں آسانیاں میسر رہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی جوانی کی فلموں کو بہت انجوائے کیا لیکن اب میں سمجھتی ہوں کہ ایسے کرداروں کے لئے موضوع نہیں رہی اس میں میری عمر کا لینا دینا نہیں بلکہ وقت یا رجحان کی تبدیلی اس کی غماز ہے۔واضح رہے کہ جولیا کی نئی آنے والی فلم’’ہوم کمنگ‘‘ہے جس میں انکا کردار کیس ورکر اور ویٹرس’’ہیڈی برگمین‘‘ کا کردار ادا کیا ہے۔وہ ایک سنٹر میں ایسے فوجیوں کے لئے کا م کرتی ہیں جو جنگ سے واپس آ رہے ہوتے ہیں۔