8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
بدھ, دسمبر 10, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
کیلیفورنیا کے ڈانس کلب پر حملہ ،فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ،حملہ آور بھی مارا گیا

کیلیفورنیا کے ڈانس کلب پر حملہ ،فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ،حملہ آور بھی مارا گیا

کیلیفورنیا کے ڈانس کلب پر حملہ ،فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ،حملہ آور بھی مارا گیا

09/11/2018
0 0
0
شئیرز
53
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

کیلی فورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے  ڈانس کلب میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لوگ  زخمی ہو گئے،مشتبہ حملہ آور بھی واقعہ میں مارا گیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

   درجنوں زخمی ہو گئے،مشتبہ حملہ آور بھی واقعہ میں مارا گیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ

کیلیفورنیا  کے شہر تھاؤزینڈ اوکس میں واقع بار اینڈ ڈانس کلب میں ہونے والی فائرنگ سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 20 منٹ پر ’’بورڈر لائن بار اینڈ گرل‘‘ نامی بار میں پیش آیا۔مسلح شخص نے کلب میں گھستے ہی دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔حملے کے وقت بار میں  میوزک نائٹ جاری تھی اور وہاں کم از کم 200 لوگ موجود تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد چاروں طرف افرا تفری پھیل گئی، کچھ لوگوں نے کرسیوں سے کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے کی کوشش کی جبکہ کچھ نے باتھ رومز میں چھپنے کی کوشش کی۔زخمی ہونے والے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہگولیوں کی آواز ایسی تھی جیسے آتش بازی ہو رہی ہو ،جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی ہم سب زمین پر گر گئے جبکہ موسیقی چلانے والی ڈی جے میری دوست ہے،اس نے موسیقی بند کر دی اور پھر چاروں طرف چیخوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔زخمی ہونے والے ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھاحملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس تھا اور اس نے بار میں داخل ہونے سے پہلے باؤنسر (محافظ) کو گولی ماری اور پھر بار کے اندر داخل ہو کر ایک چھوٹے بیرل والی شاٹ گن سے گولیاں برسانا شروع کر دیں۔دوسری طرف ونچورا کاؤنٹی پولیس کے سربراہ  جیوف ڈین نے 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈانس کلب کے اندر گولیاں لگنے کے نتیجے میں مشتبہ شخص ہلاک ہوا ہے  تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کو کس نے گولی ماری؟فائرنگ کی اطلاع ملتے ساتھ ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس سارجنٹ رون ہیلوس کو بھی حملہ آور نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہے، کیونکہ بہت سے زخمیوں کو علاج کے لیے اپنے طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلخراش واقعہ اور   اُس دہشت گردی کا حصہ ہے جو ہمارے ملک میں اور ہر جگہ جاری ہے،میرے خیال میں اس احمقانہ واقعے کا سبب یا منطق جاننا ناممکن ہے ۔دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ  نے بھی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور سیکیورٹی حکام سے اس واقعہ کی مکمل بریفنگ لی ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In