نئی دہلی (سچ نیوز)یوپی کے علاقے میں خالو علاج کر وانے کے بہانے نابالغ یتیم بچی کو اپنے گھر لے گیا جہاں وہ اس کو 4دن جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد واپس اس کی نانی کے گھر چھوڑ گیا۔
غیرملی میڈیا کے مطابق تھانہ انچارج جی پی سنگھ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علی گڑھ کے علاقے خیرمیں ایک خاتون نے شوہر کی موت کے بعد اپنی 13 سالہ بیٹی کو نانی کے گھر رہنے بھیج دیا تھا۔کچھ دن پہلے بچی کاخالو اپنے سسرال آیا اور علاج کروانے کے بہانے اسے اپنے ساتھ لے گیا جہاں اس کے ساتھ4دن تک جنسی زیادتی کر تارہا اور بعد ازاں اس کو واپس نانی کے گھر چھوڑ گیا بچی نے اپنی نانی کو اپنے ساتھ ہو نے والی زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔