اسلام آباد (سچ نیوز )پاکستان میں نئی حکومت میں آنے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں کمی کا امکان ہے ۔نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے آئے بھارتی مہمان نوجوت سنگھ سدھونے بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نوجوت سنگھ سدھو سے ملاقات میں امن کی خواہش کا اظہار کیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق کچھ عرصے بعد پاک بھارت قیادت کے درمیان ملاقات کا امکان ہے اور 2ماہ میں 3مقامات پر دونوں ممالک کی قیادت جمع ہو گی ۔پاکستان اور بھارت کی قیادت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اکٹھی ہو گی ،پھر پاک بھارت کرکٹ میچ میں بھی دونوں ملکوں کی قیادت اکٹھی ہو گی جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی پاک بھارت قیادت مل کر بیٹھیں گے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ نگران وزیر علی ظفر کے حالیہ دورہ میں نئی دہلی نے مثبت تاثر پیش کیا ۔