کراچی (سچ نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج جنگ تلوار اور بندوق سے نہیں،ووٹ سے جیتی جاتی ہے ،عوام کے ووٹ نے ملکی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ووٹ کو حق کے لیے استعمال کریں گے تو حق کی جیت ہوگی،آج قوم کو ایک بار پھر موقع مل رہا ہے، آج عوامی طاقت سے ان لوگوں کونااہل قراردو، حکمران ملک پرمسلط رہنے کے باوجود پاکستان کو کچھ نہیں دے سکے ہیں، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے،قرضوں کی ادائیگی کا کوئی نظام نہیں ہے، آج جنگ تلوار اور بندوق سے نہیں،ووٹ سے جیتی جاتی ہے ،عوام کے ووٹ نے ملکی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔