آرٹی ایس پر کیاہوا تھا؟تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے ایسا انکشاف کردیا کہ اپوزیشن کے ہوش اڑ جائیں گے

آرٹی ایس پر کیاہوا تھا؟تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے ایسا انکشاف کردیا کہ اپوزیشن کے ہوش اڑ جائیں گے

لاہور (سچ نیوز )تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہاہے کہ عارف علوی کے صدر بننے کیلئے مطلوبہ ووٹ موجود ہیں۔ آرٹی ایس پر کیا ہوا تھا ؟ ان معاملات کو نگران حکومت دیکھ رہی تھی ، ہم تو اس وقت الیکشن لڑے رہے تھے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوءولید اقبال نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں خفیہ رائے شماری ہوتی ہے اور اس میں اپوزیشن کا آدمی حکومتی امیدوار کو بھی ووٹ دے سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی کے مقابلے میں حکومت کو کسی سے ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمیں اتنے ووٹوں کی حمایت حاصل ہے جو عارف علوی کو صدر بننے کیلئے در کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی حمایت کیلئے ہم 330تک پہنچ جاتے ہیں۔ولید اقبال نے کہاہے کہ ہم آرٹی ایس کے غیر فعال ہونے کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔ اب آرٹی ایس پر کیا ہوا تھا؟ ہم اس وقت الیکشن لڑ رہے تھے اوران معاملات کو نگران حکومت دیکھ رہی تھی ۔

Exit mobile version