8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, مارچ 9, 2026
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
ابوظہبی: پاکستان کی کیویز کیخلاف 6 وکٹوں سے جیت، سیریز برابر

ابوظہبی: پاکستان کی کیویز کیخلاف 6 وکٹوں سے جیت، سیریز برابر

10/11/2018
0 0
0
شئیرز
23
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ابو ظہبی: (سچ نیوز) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے 58 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ دیا تاہم امام الحق باؤنسر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جس کے بعد بابر اعظم اور فخرزمان نے مجموعے کو 155 تک پہنچا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچادیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 155 پر اس وقت گری جب فخر زمان 88 رنز پر فرگوسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، ایک رن کے اضافے کے ساتھ بابر اعظم بھی چلتے بنے، انہوں نے 46 رنز کی باری کھیلی جب کہ شعیب ملک 10 اور سرفراز احمد 13 رنز ہی بنا سکے۔ محمد حفیظ 27 اور شاداب خان 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 60 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ، اسپنر سوڈھی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جورج وورکر اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے منرو کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے ہی کپتان کین ولیمسن کو رن آؤٹ کرکے کیویز کی مشکلات میں اضافہ کردیا، ولیمسن ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ابتدائی نقصان کے بعد وورکر اور روس ٹیلر کے درمیان 46 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جارج وورکر کو محمد حفیظ نے 28 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 16 ویں اوور میں گری جب کیوی بلے باز لیتھم ان فارم گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے ان سوئنگ یارکر پر صرف 1 رن بنا کلین بولڈ ہوئے۔

پانچویں وکٹ پر راس ٹیلر اور نکولس نے 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لانے کی کوشش کی تاہم حسن علی نے نکولس کو 33 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کرکے خطرے کو ٹال دیا،جب کہ آنے والے بیٹسمین گرینڈ ہومے 3 اور ساؤتھی 13 رنز پر چلتے بنے، سوڈھی نے 13، بولٹ اور فرگوسن نے ایک ایک جب کہ تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر نے 86 رنز کی باری کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حسن نے 2، حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ قومی ٹیم میں جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں۔ قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل تھی۔

نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل انجری کا شکار ہونے کے بعد بغیر کوئی میچ کھیلے وطن واپس روانہ ہو گئے، جب کہ آج کے میچ کے لیے کیویز ٹیم جارج وارکر، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نیکولس، کولن گرینڈ ہوم، ٹم ساؤتھی، ایس سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل تھی۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In