احتجاج کے قوانین کی خلاف ورزی ، روسی اپوزیشن لیڈر کو 30دن جیل یاتر ا کرنا پڑ گئی

احتجاج کے قوانین کی خلاف ورزی ، روسی اپوزیشن لیڈر کو 30دن جیل یاتر ا کرنا پڑ گئی

ماسکو (سچ نیوز)عوامی احتجاج کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روس میں اپوزیشن لیڈر کو 30دن قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک روسی عدالت کی طرف سے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو تیس دن قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ انہیں یہ سزا عوامی احتجاج کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سنائی گئی ہے۔ ناوالنی کو ہفتے کے روز ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ناوالنی نے حکومتی اجازت کے بغیر اٹھائیس جنوری کو صدر پوٹن کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی تھی جس کے بعد ان پر عوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Exit mobile version