لاہور(سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاج ہماراآئینی اورجمہوری حق ہے، ملک میں کسی قسم کابحران پیدانہیں کرناچاہتے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج پرتمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات اٹھائے ہیں، تحفظات نے الیکشن کمیشن کی اہلیت پرسوالیہ نشان لگادیا ہے،احتجاج کامقصدانتخابی نتائج کوبے نقاب کرناہے،احتجاج ہماراآئینی اورجمہوری حق ہے، ملک میں کسی قسم کابحران پیدانہیں کرناچاہتے ہیں،بحرانی کیفیت سے نجات کیلئے باہرآرہے ہیں۔