اسلام آباد (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہاہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت سے معذرت نہیں کی بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ر ہنمائی مانگی ہے ۔جیو نیوز کے پروگرام”پاکستان کو ووٹ دو“ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جج محمدبشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے یہ نہیں کہا کہ وہ نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت نہیں کر سکتے اور انہوں نے کیس سننے سے معذرت نہیں کی بلکہ انہوں نے عدالت عالیہ سے اس سلسلے میں رہنمائی مانگی ہے ۔ اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ ان سے کہہ سکتا ہے کہ آپ اس کیس کو سنیں یا نہ سنیں ۔ یہ کوئی اچنبھے والی بات نہیں ہے ۔ ایسا ہوتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں الگ الگ قسم کے الزامات تھے اس لئے ایک الزام میں نوازشریف کو کرپشن کے الزام سے بری کردیا ہے جس کومسلم لیگ ن کی جانب سے اچھالا جارہا ہے لیکن ان کو سزا کرپشن کے دوسرے الزاما ت میں ہوئی ہے۔
احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت سے معذرت نہیں کی :اعتزاز احسن کا دعویٰ
احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف کیخلاف ریفرنسز کی سماعت سے معذرت نہیں کی :اعتزاز احسن کا دعویٰ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023