اداکارہ روینہ ٹنڈن سخت مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے تہلکہ خیز حکم دے دیا

اداکارہ روینہ ٹنڈن سخت مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے تہلکہ خیز حکم دے دیا

نئی دلی (سچ نیوز) اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کی پولیس نے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی شکایت درج کی ہے۔روینہ ٹنڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران مظفر پور شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر کی ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف سدھیر کمار اوجھا ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ روینہ ٹنڈن نے گزشتہ ماہ 12 اکتوبر کو مظفر پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رائل پھلر ہوٹل کا افتتاح کیا۔روینہ ٹنڈن کی آمد پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور درخواست گزار خود بھی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسا رہا ، اس لیے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔وکیل کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیپک کمار نے محمد پور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ کو حکم دیا ہے کہ وہ اداکارہ اور ہوٹل کے 2 مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

Exit mobile version