اسلام آباد (سچ نیوز) اداکارہ ماورہ حسین اور عروہ حسین کے چھوٹے بھائی انسِ یزدان، آئمہ محمد حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔انس یزدان اور آئمہ محمد حسین کے نکاح کی تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی جہاں دونوں نے ایجاب و قبول کیا۔ نکاح کی اس مختصر تقریب میں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ بچے شادی شدہ ہوگئے‘۔اداکارہ عروہ حسین نے اپنے بھائی کے نکاح پر دعائیں اور بہت سا پیار دیا اور کہا ’ میرے چھوٹوں کو نکاح کی مبارک باد‘۔ خیال رہے کہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی عروہ حسین کی گلوکار فرحان سعید سے شادی ہوئی ہے جبکہ منجھلی بہن اداکارہ ماورہ حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ ماورہ حسین کے چھوٹے بھائی نے شادی کرلی
اداکارہ ماورہ حسین کے چھوٹے بھائی نے شادی کرلی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023