ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے صحافی کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی پر پروڈیوسر ایکتا کپور نے صحافی برادری سے معافی مانگی ہے۔کنگنا رناوت نے اپنی نئی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کے ایک گانے کی لانچنگ تقریب کے دوران صحافی سے بد تمیزی کی تھی۔ انڈیا کے شوبز صحافیوں نے کنگنا رناوت کے رویے پر ان کی فلم کی تشہیری مہم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا تھا ۔ خیال رہے کہ یہ فلم انڈین ڈراموں کی سب سے بڑی پروڈیوسر ایکتا کپور نے پروڈیوس کی ہے۔ایکتا کپور نے اپنے ایک پیغام میں فلمی صحافیوں سے معافی مانگتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ 26 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم کی تشہیری مہم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ ’ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارا مقصد کسی کی بے عزتی کرنا یا کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، ہم میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ صرف ایک واقعے کی بنا پر اس ٹیم ورک کو نظر انداز نہ کریں جس نے فلم بنائی ہے۔‘
اداکارہ کنگنا رناوت نے ایسی حرکت کردی کہ فلم پروڈیوسر ایکتا کپور کو سرعام معافی مانگنا پڑگئی
اداکارہ کنگنا رناوت نے ایسی حرکت کردی کہ فلم پروڈیوسر ایکتا کپور کو سرعام معافی مانگنا پڑگئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023