نیویارک (سچ نیوز)اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ مغربی صوبے ادلب کو دہشت گردوں کے نئے اڈے میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشار جعفری نے کہا کہ ادلب شامی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور دمشق حکومت اس صوبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے۔شامی فوج پچھلے چند ہفتے سے مغربی صوبے ادلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بھرپور آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ صوبہ ادلب شام میں داعشی اور دیگر دہشت گردوں کا آخری گڑھ شمار ہوتا ہے۔