اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، سماعت 10 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد: (سچ نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی۔

ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج بشیر نے کی۔ شریک ملزمان سعید احمد، منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کیا گیا جو مکمل نہ ہو سکا۔ آئندہ سماعت پر بھی تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ کیس کی سماعت دس جولائی تک ملتوی کر دی گئی

Exit mobile version