”اس رات کیا ہوا تھا؟“سعد رفیق نے عمران خان سے ایسا کام کرنے کی درخواست کردی کہ تحریک انصاف والے پریشان ہوگئے

”اس رات کیا ہوا تھا؟“سعد رفیق نے عمران خان سے ایسا کام کرنے کی درخواست کردی کہ تحریک انصاف والے پریشان ہوگئے

لاہور (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ میں عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ لاہور کی سیٹ نہ چھوڑیں تاکہ پتہ چل سکے کے 25جولائی کی رات کیا ہوا تھا ،سپریم کورٹ کہ فیصلے سے ہماری حق تلفی ہوئی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ریٹرننگ آفیسر اس بات کا پابند ہے کہ وہ درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائے گا ۔لاہور ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔ دوبارہ گنتی کے عمل میں عمران خان کے ووٹ کم ہوگئے تھے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں چلے گئے جہاں گنتی کا عمل روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ہماری حق تلفی ہوئی ہے اور ہم کو انصاف نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ یہ سیٹ خالی نہ کریں ۔ وہ یہاں رہیں اور معاملے کو ضمنی الیکشن کی طرف لے کر نہ جائیں تاکہ پتہ چلے کے 25جولائی کی رات کو کیا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں میدان کھلا نہیں چھوڑں گے ۔ عمران خان نے حلقے کھولنے کی بات کی تھی ،نوازشریف کے بیان پر نوٹس ہو سکتا ہے تو عمران خان کے بیان پر کیوں نہیں ہو سکتا۔

Exit mobile version