”اس کی شاپنگ اور اس کی باتیں۔۔۔“دپیکا کے شوہر بھی ان کے ستائے نکلے، بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

”اس کی شاپنگ اور اس کی باتیں۔۔۔“دپیکا کے شوہر بھی ان کے ستائے نکلے، بالآخر دل کی بات زبان پر لے آئے

ممبئی(سچ نیوز) بھارت کے ٹیلی ویژن اداکار شعیب ابراہیم نے بگ باس سیزن 12کی فاتح دپیکا ککڑ کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں اپنی رومانوی تصاویر تو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں تاہم شعیب ابراہیم گزشتہ روز اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے اور دپیکا کا شکوہ کر ڈالا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شعیب ابراہیم نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ دپیکا کے ساتھ جوتوں کی ایک دکان میں موجود ہوتے ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا باتیں کر رہی ہوتی ہے اور شعیب اسے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ شعیب نے دپیکا کا شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس کی شانگ اور اس کی باتیں ختم ہی نہیں ہوتیں۔“تاہم شعیب کی اس پوسٹ پر دپیکا بھی میدان میں آ گئی اور اسے جھوٹا قرار دیتے ہوئے کمنٹس میں لکھا کہ ”میری شاپنگ ختم نہیں ہوتی؟؟؟“

انسٹاگرام

ساتھ ہی دپیکا نے اسی سٹور میں بنائی گئی شعیب کی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ دکاندار کے ساتھ بیٹھے گپ شپ لگا رہے ہوتے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ دپیکا نے لکھا کہ ”دیکھیں جب خواتین شاپنگ کر رہی ہوتی ہیں تو مرد کیسے کونے میں بیٹھے گپ شپ لگا رہے ہوتے ہیں۔“

Exit mobile version