نوابشاہ(سچ نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 213 سے منتخب رکن قومی اسمبلی و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔نجی ٹی وی چینل”جیونیوز” کے مطابق الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،آصف علی زرداری کو عام انتخابات میں الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوا جس کے مطابق ان پر انتخابی مہم کی تشہیر اور اخراجات کی تفصیلات نہ دینے کا الزام ہے،نوٹس کے مطابق آصف زرداری 14 روز میں جواب جمع کرائیں کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے، ہفتہ وار چھٹی کے باعث نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی ہے۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری عام انتخابات میں این اے 213 نوابشاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
الیکشن کمیشن نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023