الیکشن کمیشن کا کل 12 بارہ بجے انتخابی مہم بند کرنے کا حکم,نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن کا کل 12 بارہ بجے انتخابی مہم بند کرنے کا حکم,نوٹیفیکیشن جاری

 اسلام آباد (سچ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو کل رات بارہ بجے انتخابی مہم بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، سیاسی جماعتیں اور امیدوار 23 جولائی کی رات بارہ بجے کے بعد اپنی کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس نہیں کر سکیں گے،سیاسی جماعتیں اور امیدوار کل رات کے بعد اشتہارات نشر نہیں کر سکیں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سزائیں اور جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔

Exit mobile version