نیویارک(سچ نیوز) امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے کچھ سعودی طالب علم اچانک غائب ہونے لگے ہیں۔یہ وہ طالب علم ہیں جو امریکہ میں قتل اور جنسی زیادتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ہیں۔ امریکہ میں ان کے اچانک غائب ہونے پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سعودی حکومت انہیں امریکہ سے فرار ہونے میں مدد دے رہی ہے۔نیوز ویب سائٹ democracynow.org کے مطابق زیرتفتیش سعودی طلبہ کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے اور امریکی فیڈرل لاءانفورسمنٹ آفیشلز اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کی پراسرار گمشدگی میں سعودی حکومت ان کی مدد کر رہی ہے یا نہیں، اور اگر کر رہی ہے تو کس طریقے سے۔امریکی صحافی شینے ڈکسن کیوانو نے ابتدائی طور پر یہ خبر دی تھی۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وہ متعدد ایسے سعودی طلبہ کے معاملے سے آگاہ ہیں جو امریکی عدالتوں کو سنگین جرائم میں مطلوب ہیں لیکن پراسرار طور پر لاپتہ ہو چکے ہیں۔ان میں سے 4طلبہ ایسے تھے جن کی ضمانت اور قانونی کارروائی پر خرچ ہونے والی رقم خود سعودی حکومت نے ادا کی، جس کے بعد وہ اچانک غائب ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ایسے ایک کیس میں پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی آفیشلز نے اس طالب علم کا جعلی پاسپورٹ بنوایا اور ایک پرائیویٹ طیارے کے ذریعے اسے امریکہ سے فرار کروا دیا۔ اس طالب علم پر امریکی شہر پورٹ لینڈ میں ایک 15سالہ لڑکے کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
امریکہ میں سعودی طالبعلم اچانک غائب ہونے لگے، یہ دراصل کون لوگ ہیں؟ ہنگامہ برپاہوگیا
امریکہ میں سعودی طالبعلم اچانک غائب ہونے لگے، یہ دراصل کون لوگ ہیں؟ ہنگامہ برپاہوگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023