واشنگٹن(سچ نیوز) ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر امریکا تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں سے مستقل طور پر دست بردار ہو جائے تو ایران اپنے جوہری پروگرام کے وسیع تر معائنے (اضافی پروٹوکول)کو دائمی صورت میں قبول کر لے گا، تہران "اضافی پروٹوکول” پر فوری دستخط کر سکتا ہے جو اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ راستے فراہم کرے گا،دوسری جانب ایک امریکی عہدیدار نے ایران تجویز کو ایک چال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران صرف نرمی چاہتا ہے لیکن جوہری ہتھیاروں کی دستبرداری کیلئے تیار نہیں۔ برطانوی اخبار "دی گارجیئن” کے مطابق ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر امریکا تہران پر عائد اقتصادی پابندیوں سے مستقل طور پر دست بردار ہو جائے تو ایران اپنے جوہری پروگرام کے وسیع تر معائنے (اضافی پروٹوکول)کو دائمی صورت میں قبول کر لے گا۔برطانوی اخبار نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران "اضافی پروٹوکول” پر فوری دستخط کر سکتا ہے جو اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو ایرانی جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ راستے فراہم کرے گا۔دوسری جانب ایک امریکی ذمے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ وہ اس معاملے کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں میں نرمی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ اس کے مقابل کوئی قابل ذکر چیز پیش نہیں کی گئی۔امریکی ذمے دار کے مطابق ان کی چال یہ ہے کہ پابندیوں کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ نرمی کو حاصل کر لیں جب کہ خود مستقبل میں جوہری ہتھیار کے حصول کی صلاحیت محفوظ رکھیں۔
”امریکہ پابندیاں اٹھائے تو ہم یہ کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں“ ایران نے اعلان کردیا
”امریکہ پابندیاں اٹھائے تو ہم یہ کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں“ ایران نے اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023