واشنگٹن (سچ نیوز)امریکہ کی جانب سے ایران کی اپنا جوہر ی پروگرام ختم کرنے پر مجبور کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خو د ٹوئٹ کے کرکے اس مہم کا آغا ز کیاہے ۔ اس مہم کے تحت ریڈیو ، سوشل میڈیا اور ویب پر ایران کے خلاف مضامین جاری کئے جائیں گے اور پوری دنیا میں ایران کے خلاف سفارتی اور ابلاغی مہم شروع کی جائیگی ۔ ایران کے خلاف اس مہم کی نگرانی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی کررہے ہیں۔