نیویارک(سچ نیوز) یہ تو سبھی جانتے ہوں گے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت ہے مگر یہ کوئی نہیں جانتا ہو گا کہ اس کے ایٹم بم دنیا میں کہاں کہاں پڑے ہیں۔ اب نیٹو کے ایک ذیلی ادارے کی رپورٹ منظرعام پر آنے سے امریکہ کا یہ راز فاش ہو گیا ہے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق بیلجیم کے ایک اخبار ”ڈی مورگن“ نے وہ رپورٹ شائع کر دی ہے جو کینیڈین سینیٹر برائے دفاع و سکیورٹی کمیٹی نے تحریر کی تھی اور نیٹو پارلیمنٹری اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کے ایٹمی ہتھیار دنیا میں کہاں کہاں پڑے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کے ایٹم بم بیلجیم، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز اور ترکی میں پڑے ہیں۔ ڈی مورگن میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں مزید تفصیل بتائی گئی ہے کہ یورپ میں امریکہ کے 150ایٹم بم پڑے ہیں جبکہ باقی امریکہ میں ہی مختلف فوجی اڈوں پر موجود ہیں۔ بیلجیم میں کلین بروگل (Kleine Brogel)نامی فوجی اڈے پر، جرمنی میں بوچل (Buchel)، اٹلی میں ایویانو(Aviano) اور گیڈی(Ghedi)نامی فوجی اڈوں پر، نیدرلینڈز میں وولکل(Volkel)اور ترکی میں انسرلیک (Incirlik)کے فوجی اڈے پر امریکہ کے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔نیٹو کی طرف سے اپنی یہ رپورٹ لیک ہونے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
امریکی ایٹم بم یورپ میں کہاں چھپے ہیں ؟پوری دنیا کے سامنے راز فاش ہو گیا
امریکی ایٹم بم یورپ میں کہاں چھپے ہیں ؟پوری دنیا کے سامنے راز فاش ہو گیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023