تہران(سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرتا رہے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتا رہے گا اور یہ عسکری صلاحیتیں اتنی طاقتور ہونا چاہئیں کہ دشمن ایران پر جارحیت کے بارے میں سوچتے ہوئے بھی کانپے۔ایران کے سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکا سمیت دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے لیکن ملکی حمیت اور دفاع کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ملک کی حفاظت ہر چیز سے مقدم ہے جس کے لیے عسکری صلاحیتوں اور استعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ امریکا گزشتہ برس ایران جوہری معاہدے میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا، امریکا کا موقف تھا کہ ایران معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے اور خفیہ طور پر اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مشغول ہے، اس ضمن میں امریکا نے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔
امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرتا رہے گا: آیت اللہ خامنہ ای
امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرتا رہے گا: آیت اللہ خامنہ ای
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023