واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کے اظہار کے بعد امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاو¿س نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی ہے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو وائٹ ہاو¿س میں وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، ان کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہو گا۔وزیراعظم کا دورہ علاقائی امن، سلامتی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہو گا، عمران خان کے دورے میں پاک امریکہ تعاون پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور عمران خان کی ملاقات میں انسداد دہشتگردی ، دفاع، توانائی اور تجارت کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، مذاکرات میں دونوں ملکوں کے پائیدار تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے اس سے قبل صحافیوں کو بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے صحافی کے سوال میں کہا تھا کہ انہوں نے بھی عمران خان کے دورے کے بارے میں خبریں پڑھی ہیں لیکن وہ اس کی تصدیق وائٹ ہاﺅس سے تفصیلات حاصل کرکے کریں گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان پر پاکستان میں ہنگامہ برپا ہوا تو پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ طریقہ کار کے مطابق مناسب وقت پر دورے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کے بعد وائٹ ہاﺅس کی جانب سے واضح اعلان کردیا گیا
امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کے بعد وائٹ ہاﺅس کی جانب سے واضح اعلان کردیا گیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023