اسلام آباد (سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج چوری کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آصف زرداری کا کہناتھاکہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات کی کوئی ساکھ نہیں،تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں دھاندلی کی بات کرتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کئے،ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انتشارپھیلے،جمہوریت کومضبوط دیکھناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے نتائج چوری کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا،ملک عوام کے اعتماداورعوام کی طاقت سے آگے بڑھتا اور ترقی کرتا ہے،جمہوریت ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔