ریاض (سچ نیوز)سعودی عرب نے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے جبکہ کینیڈین سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیکر 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیاہے ۔
جیونیوزکے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیاہے جبکہ اپنے ملک میں موجود کینیڈین سفیر کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے اس اقدام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیاں روابط کاسلسلہ ختم ہوگیاہے اور ہر قسم کا لین دین اور تجارت بھی ختم کردی گئی ہے ۔سعودی عرب کا کہناہے کہ اندرونی معاملات میں مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرسے سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔