جکارتہ(سچ نیوز) انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 387 ہو گئی ہیں۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد بدستور لاپتہ ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مشہور انڈونیشی سیاحتی جزیرے لمبوک میں کچھ روز قبل یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کی شام آیا تھا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے۔