اسلام آباد(سچ نیوز )نادر احکام نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان آنا ہو گا،پاکستان آکر بھی وہی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق نادر احکام نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے کیوں کہ اوور سیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،اس لئے اوور سیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا ابھی تک کوئی بھی فیصلہ نہیں ہو ا،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان آنا ہو گا ،پاکستان آکر بھی وہی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے ،حکام کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جو ووٹنگ کے حوالے سے جو مہم چل رہی ہے اس سے ہمار اکوئی تعلق نہیں ہے ۔