اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے خیبرپختو نخواہ میں کام کیا ہوتا تو ان کی باتوں میں وزن ہوتا ، تحریک انصاف نے کے پی کے میں 5 برس حکومت کی مگر ان کی کارکردگی نظر نہیں آتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے صحت ، پانی اور تعلیم کے حوالے سے اچھی باتیں کی ہیں، تحریک انصاف نے کے پی کے میں 5 برس حکمرانی کی مگر ان کی کارکردگی نظر نہیں آتی،وزیر اعظم عمران خان نے اگر کے پی کے میں کام کیا ہوتا تو ان کی باتوں میں وزن ہوتا ۔