تہران(سچ نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی جنگ کو چھو کر واپس مڑی اور امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملے کا حکم واپس لینے اور مذاکرات کی پیشکش کیے جانے پر دنیا نے سکھ کا سانس لیا کہ جنگ کا خطرہ ٹلا، تاہم اب ایرانی صدر حسن روحانی کی طرف سے صدرٹرمپ کو ’ذہنی مریض‘ کہنے پر صدر ٹرمپ نے بھی ایسی دھمکی دے دی ہے کہ ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایران کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر ایران نے امریکہ کی کسی بھی چیز پر حملہ کرنے کی جرا¿ت کی تو ہم اس کے لیے قیامت برپا کر دیں گے۔ میں فرار ہونے کی حکمت عملی اختیار نہیں کرتا اور اگر ایران نے کوئی جارحیت کی تو اسے بھی راہ فرار نہیں ملے گی اور ہم اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔“رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، اور انہی پابندیوں کے تناظر میں صدر حسن روحانی نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو ذہنی مریض کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ”ایک طرف صدر ٹرمپ مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں اور دوسری طرف ہم پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔ ان پابندیوں سے صاف پتا چلتا ہے کہ وہ مذاکرات کی پیشکش میں سنجیدہ نہیں ہیں۔“صدر حسن روحانی کا مزید کہناتھا کہ ”امریکہ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں وہ فضول ہیں، کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے ہی نہیں ہیں۔ “
ایرانی صدر نے امریکی صدر کو ذہنی مریض کہا تو آگے سے ٹرمپ نے بھی خطرناک ترین دھمکی دے دی، دنیا کے لئے بڑا خطرہ
ایرانی صدر نے امریکی صدر کو ذہنی مریض کہا تو آگے سے ٹرمپ نے بھی خطرناک ترین دھمکی دے دی، دنیا کے لئے بڑا خطرہ
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023